سردی کے بخار کا علاج قرآن سے

بیماری انسان کو نچوڑ کر رکھ دیتی ہے خصوصا بخار ایک ایسا مرض ہے جو انسان کی توانائی کو بالکل ختم کر دیتا ہے بخار کے بارے میں ایک مثل مشہور ہے کہ بخار تو ہاتھی کوبھی نڈھال کر دیتا ہے

مسلسل بخار رہنے سے انسان اور کئی طرح کے امراض میں مبتلا ہو سکتا ہے ایک تو بخار اوپر سے نہ کھانے کی کمزوری انسان کو بالکل ڈاؤن کر دیتی ہے بعض اوقات مختلف قسم کی ڈاکٹری ادویات بخار جیسے مرض میں کارآمد ثابت نہیں ہوتیں ۔

یہ وظیفہ اللہ پاک کے ایک اسم مبارک پر مشتمل ہے اگر آُپ مسلسل کافی روز سے بخار میں مبتلا ہیں تو اس اسم مبارک کو ضرور پڑھیں اللہ پاک کے حکم سے آپ کا بخار فورا اتر جائے گا۔ وظیفہ یوں کرنا ہے کوئی انسان بہت بیمار ہو بخار تیز ہو بخار نا اتر رہا

ہو تو اس کو چاہیئے کہ اللہ پاک کا یہ اسم کثرت سے پڑھے اور اگر وہ خود یہ اسم نہیں پڑھ سکتاہو تو کوئی اور اس پر یہ اسم پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ بخار کی شدت کم ہو جائے گی اور جلد صحت یاب ہو جائے گا۔

اللہ پاک کا اسم مبارک ہے یا سلام یہ اسم بیماری میں کثرت سے پڑھیں اور نماز کی پابندی ضرور کریں انشاءاللہ بخار جلد ہی اتر جائے گا