اگر بخار اترنے کا نام ہی نہ لیتا ہو تو یہ وظیفہ

محترم ناظرین ہمارے آج کے اس ٹاپک میں ہم بخار کی بیماری کے بارے میں بات کریں گے ۔ کہ اگر کسی کو بخار نے جگڑ لیا ہے اور وہ اترنے کا نام ہی نہیں لیتا اور آپ دوائیاں لے لے کر تھک چکے ہیں ۔ اور آپ اچھے سے اچھے ڈاکٹر سے علاج کروا چکے ہیں مگر آپ کو آ رام نہیں آ یا تو محترم ناظرین ہماری آج کی بات آپ کے لئے بہت کارآمد ثابت ہونے والی ہے۔ اگر آپ ہماری اس ویڈیو کو مکمل دیکھ لیتے ہیں او ر ہمارے وظیفے کو مکمل صحیح طریقہ سے سن لیتے ہیں تو انشاء اللہ آپ کو اس سے بہت زیادہ فائد ہ ہوگا اور آپ کا جو بھی مریض ہے وہ انشاء اللہ جلد سے جلد تندرست ہو جائے گا۔ دیکھئے ۔

ناظرین اصل میں بات یہ ہے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی ذات کو چھوڑ کر دوائیوں پر یقین رکھ لیا ہے اور آج ہمارا یقین اللہ تعالیٰ کی ذات سے ہٹ کر دوائیوں پر آ چکا ہے۔ جب کہ اللہ تعالیٰ نے خود فر ما یا کہ جو شخص جس چیز پر یقین رکھتا ہے۔ میں وہی چیز اس کے لیے مقرر کر دیتا ہوں۔ اگر ہم کسی بھی بیماری یا پریشانی کے آ نے پر اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کر یں گے تو اس پر اللہ تعالیٰ کی ذات ہماری طرف رجوع کرے گی ۔ اور اگر ہم دنیا کی طرف رجوع کریں گے تو پھر وہی ہوگا جو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ تو ہمارے محترم ناظرین اللہ تعالیٰ نے کسی بھی بیماری کو بغیر علاج کے پیدا نہیں فرمایا اور ہر بیماری اور ہر پر یشانی کو علاج کے ساتھ پیدا فر ما یا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کا علاج قرآنِ مجید میں رکھا ہے۔

تو ہم آج جو عمل آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ بھی قرآنِ پاک کی ایک سورت کا عمل ہے۔ جس کو کرنے سے آپ کا پرانے سے پرانا اور جتنا بھی سخت بخار ہو گا۔ وہ انشا ء اللہ اتر جائے گا۔ ہمیشہ فائدہ اسی عمل کا ہوتا ہے جس کو یقین کے ساتھ کیا جائے۔ کہ میرا یہ کام ۔ میرا یہ مقصد اس عمل کو۔ اس وظیفہ کو کرنے سے ہو جائے تو ہمیشہ کام وہی ہوتے ہیں جن کو یقین کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ اگر آپ آج کا یہ عمل بھی یقین کے ساتھ کریں گے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس عمل کو کرنے سے شفا عطا فر ما ئے گا۔ یا میرے مریض شفا ہو گی تو انشا ء اللہ اس کو کرنے سے شفاء ہو گی۔ تو میں آپ کو سورۃ یٰسین کا عمل بتاتا ہوں۔ کا لے رنگ کا ڈورا یعنی دھا گہ لے اس پر ہر مبین پر ایک گرہ لگانی ہے۔ ٹوٹل سات مبین ہیں اور سات گرہ لگیں گی۔ وہ دھا گہ اگر مرد ہے تو دائیں بازو میں اور اگر عورت ہے تو بائیں بازو میں باندھ دیں۔ انشاء اللہ مریض کو آ رام آ ئے گا۔ انشا ء اللہ